پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس ، وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر فیصلہ کب سنایا جائے گا ؟ اعلان ہو گیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں وزیراعظم عمران خان کی بریت کی درخواست پر انسداد دہشتگردی عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں بریت کی درخواست دائر کر دی ہے ، عمران خان کی بریت کی درخواست کے ساتھ تحریری دلائل بھی جمع کروائے گئے ہیں ۔ عمران خان کے وکیل کا کہناتھا کہ کسی گواہ نے عمران خان کے مقدمے میں ملوث ہونے کا بیان نہیں دیا ، سیاسی مقدمہ تھا اس لیے سزا کا کوئی امکان نہیں ، عمران خان کے خلاف کوئی بھی ثبوت نہیں ہے ، عمران خان کو سیاسی اور جھوٹے مقدمے میں پھنسایا گیا ۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمران خان کی بریت کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے جو کہ 29 اکتوبر کو سنایا جائے گا ۔