کرینہ کپور کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش بھی متوقع، اپنے وزن کے بارے میں بھی خود بول پڑیں

کرینہ کپور کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش بھی متوقع، اپنے وزن کے بارے میں بھی ...
کرینہ کپور کے ہاں دوسری اولاد کی پیدائش بھی متوقع، اپنے وزن کے بارے میں بھی خود بول پڑیں

  

ممبئی (ویب ڈیسک)اداکارہ کرینہ کپور اور اداکار سیف علی خان کے گھر دوسرے ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور کا کہنا ہے کہ وہ اس دفعہ حمل کے دوران پہلے کی طرح اپنا وزن 25 کلو نہیں بڑھائیں گی۔

بھارتی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس دفعہ وہ حمل کے دوران وزن کو زیادہ نہ بڑھانے کے لیے تیار ہیں اور وہ اس کے لیے متوازن غذائیں بھی لے رہی ہیں۔کرینہ کپور نے اپنے خوارک کے بارے میں کہا آپ وہ کھائیں جو آپ کا دل چاہے لیکن کھانے کی مقدار کو مناسب رکھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ زیادہ نہ کھائیں۔ان کا کہنا تھا ماں بننے والی خواتین کے بارے میں یہ بات کہنا کہ اس نے دو لوگوں کا کھانا کھانا ہے تو ایسا نہیں ہے۔ ’حاملہ خواتین کو اپنے جسم کو سننا چاہیے اور وہ وہ کریں جو اپنے لیے مناسب سمجھتی ہیں۔‘’میری کوشش ہوتی ہے کہ میں صبح اور دوپہر کے کھانے میں دہی لوں، میرے کھانے میں سبزی ہوتی ہے اور جب اپنے گھر کے کھانے کے ساتھ جب آپ دیسی گھی کا استعمال کرتے ہیں تو اس میں ذیادہ غذائیاجزا ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ پراٹھے اور دال چاول میں دیسی گھی کا استعمال ضرور کرتی ہیں اور ان کا بیٹا تیمور علی خان بھی اب پراٹھا دیسی گھی میں لیتے ہیں۔’وہ پوچھتا ہے کہ آیا اس کے پراٹھے میں دیسی گھی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ صبح ہی سے اپنے کھانے کا پلان بنا لیتی ہیں کہ ان کے کھانے میں کیا ہوگا۔’میرے خیال میں آج کل ڈاکٹرز بھی ماں بننے والی خواتین کو دن میں ایک دفعہ ورزش کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ میرے خیال میں بہت ضروری ہے کہ آپ کے جسم میں حرکت ہو، یہ کسی بھی شکل میں ہو سکتا ہے۔

مزید :

تفریح -