لاہور نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس ، عدالت نے راناثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

لاہور نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس ، عدالت نے راناثناءاللہ اور کیپٹن ...
لاہور نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی کیس ، عدالت نے راناثناءاللہ اور کیپٹن صفدر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشتگردی کی عدالت نے نیب آفس کے باہر پتھراﺅ کیس میں رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر سمیت 30 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توثیق کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں نیب آفس کے باہر پتھراﺅ کیس میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس دوروان عدالت نے 30 ملزمان کی عبوری ضمانت میں توثیق کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے ۔ انسدا ددہشتگرد ی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے محفوظ فیصلہ سنایا ۔تمام ملزمان نے عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی تھی اور کہا تھا کہ اس مقدمے سے ان کا کوئی تعلق ہی نہیں ہے ، رانا ثناءاللہ اور کیپٹن صفدر موقع پر موجود ہی نہیں تھے ۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ نیب لاہور آفس کے باہر جو کچھ ہوا وہ کیپٹن صفدر اور راناثناءاللہ کی ایما پر ہوا ہے جس کے تمام ثبوت موجود ہیں ، عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا اور کچھ دیر کے بعد سنا دیا ۔

مزید :

قومی -