سلمان بٹ کی قائداعظم ٹرافی سے دستبرداری، معین خان بھی میدان میں آ گئے

سلمان بٹ کی قائداعظم ٹرافی سے دستبرداری، معین خان بھی میدان میں آ گئے
سلمان بٹ کی قائداعظم ٹرافی سے دستبرداری، معین خان بھی میدان میں آ گئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے سلمان بٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں، امید ہے کہ سلمان بٹ سیدھے راستے پر چلتے ہوئے کرکٹ کیلئے کام کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کمنٹری میں مصروفیت تلاش کرلی ہے جن کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل رنز بنائے لیکن اب اندازہ ہوگیا کہ مجھے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، ایسا سفر جاری رکھنے کا فائدہ نہیں جس کی منزل نہ ہو۔
قومی ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے سلمان بٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غلطیاں ہر انسان سے ہوتی ہیں، غلطیوں سے ہمیشہ سبق سیکھنا چاہیے، غلطیاں کرنے والے تقریباً سب ہی کرکٹرز واپس آئے، امید ہے کہ سلمان بٹ سیدھے راستے پر چلتے ہوئے کرکٹ کیلئے کام کریں گے۔
واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس 2010ءمیں سزا پانے والے محمد عامر کی فاسٹ ٹریک پر قومی ٹیم میں واپسی ہوئی لیکن سلمان بٹ اور محمد آصف فرسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رہے البتہ سلمان بٹ کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کا موقع ضرور ملا تاہم وہ خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔ 

مزید :

کھیل -