بزرگ کار سوار کے گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے بونٹ پر چڑھ کر پستول تان لیا

حیدرآباد ( ویب ڈیسک) سٹی تھانے کی حدود لجپت روڈ پر بزرگ کار سوار کے گاڑی نہ روکنے پر پولیس اہلکار نے بونٹ پر چڑھ کر پستول تان لیا، گاڑی نہ روکنے اورمسلسل گاڑی چلانے پر دیگر پولیس اہلکار بھی پہنچ گئے۔ بزرگ شہری سے بدتمیزی اورپولیس اہلکاروں کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کا ایس ایس پی حیدرآباد نے نوٹس لیکر ایس پی سائٹ انیل حیدر کومعاملے کی انکوائری کاحکم دیدیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق حیدرآبادپولیس کے ترجمان کاکہناہے کہ بزرگ شہری پولیس کے اچانک روکنے اوربونٹ پر چڑھنے کے باعث گھبراہٹ کا شکار ہوگیا، جس پروہ شرمندہ ہے۔
قانون پنهنجي حد پار ڪري ورتي حيدرآباد سٽي ٿاڻي جي حد ۾ ڪار نه بيهڻ تي پوليس اهلڪار ڪار جي بانٽ تي چڙهي ويو pic.twitter.com/P1p6n4vZLd
— Wajood Ali Bhellar????Journalist mazloom Ki Awaz (@Wajoodalibhelar) October 26, 2020
ایس ایس پی حیدرآباد نے سوشل میڈیا پر واقعہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی سائٹ انیل حیدر کو انکوائری کا حکم دیتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔