”افغانستان میں جو بھی حکومت ہو گی پاکستان اس سے ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا 

”افغانستان میں جو بھی حکومت ہو گی پاکستان اس سے ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے ...
”افغانستان میں جو بھی حکومت ہو گی پاکستان اس سے ۔۔“وزیراعظم عمران خان نے بڑا اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان نے واضح اعلان کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں جو بھی حکومت ہو گی پاکستان اس سے تعلقات مضبوط رکھے گا ، فغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے ،افغانستان میں کبھی بیرونی مداخلت کامیاب نہیں ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان تعلقات کی ایک تاریخ ہے، بدقسمتی سے 40 سال سے افغانستان میں انتشار ہے،افغانستان میں انتشار کے باعث سب سے زیادہ نقصان پاکستان کوہوا، انسان ماضی سے سیکھتا ہے ، رہتا نہیں ، ہمیں ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے، پاکستان افغانستان میں جو بھی حکومت ہوگی اس سے تعلقات مضبوط رکھے گا۔ بیرونی دباو¿ سے افغانستان کے عوام پر رائے مسلط نہیں ہوسکتی ، افغانستان کے لوگوں کو اپنے فیصلے خود کرنے ہوں گے ،افغانستان میں کبھی بیرونی مداخلت کامیاب نہیں ہوئی، افغانستان میں امن کیلئے سب سےزیادہ کوششیں پاکستان کررہاہے، امریکا اورطالبان کی بات چیت کیلئے پورا زورلگایا۔ افغانستان میں شہادتیں دیکھ کربہت تکلیف ہوتی ہے۔
ان کا کہناتھا کہ 72 سال میں بھارت میں مسلمانوں سے نفرت کرنیوالی ایسی حکومت نہیں آئی ،خدشہ ہے بھارت پاکستان میں انتشارکیلئے افغان سرزمین استعمال کرے گا، بھارت سے دوستی کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے ، بھارت نظریاتی طور پر ہمارے خلاف ہے۔
ان کا کہناتھا کہ کوشش ہے ملک میں صنعتوں کوفروغ دیں،پاکستان میں صنعتیں لگیں تو پیسہ آئے گا اور دولت بڑھے گی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -