”سلمان بٹ کے کیرئیر کا اختتام مایوس کن ہے“ 

”سلمان بٹ کے کیرئیر کا اختتام مایوس کن ہے“ 
”سلمان بٹ کے کیرئیر کا اختتام مایوس کن ہے“ 
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور وکٹ کیپر بلے باز راشد لطیف نے سلمان بٹ کے کیرئیر کا اختتام مایوس کن قرار دیدیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق راشد لطیف نے اپنے پیغام میں کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ کئی ایسی ہی غلطی کر کے لیجنڈز بن گئے جبکہ کئی ابھی تک قیمت ادا کر رہے ہیں، سلمان بٹ کے کیرئیر کا اختتام مایوس کن ہے۔ 

واضح رہے کہ سپاٹ فکسنگ کیس 2010ءمیں سزا پانے والے محمد عامر کی فاسٹ ٹریک پر قومی ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ سلمان بٹ اور محمد آصف فرسٹ کلاس کرکٹ تک محدود رہے۔

سلمان بٹ نے قائداعظم ٹرافی سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے کمنٹری میں مصروفیت تلاش کرلی ہے، ان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں مسلسل رنز بنائے، اب اندازہ ہوگیا کہ مجھے قومی ٹیم میں شامل نہیں کیا جائے گا، ایسا سفر جاری رکھنے کا فائدہ نہیں جس کی منزل نہ ہو۔

مزید :

کھیل -