مسلم دنیا کی جانب سے بائیکاٹ رنگ لے آیا، فرانس بڑی مشکل میں پھنس گیا

مسلم دنیا کی جانب سے بائیکاٹ رنگ لے آیا، فرانس بڑی مشکل میں پھنس گیا
مسلم دنیا کی جانب سے بائیکاٹ رنگ لے آیا، فرانس بڑی مشکل میں پھنس گیا

  

پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن )فرانسیسی صدر میکرون کے اسلام مخالف بیان پر پوری مسلم دنیا سراپا احتجاج ہے اور اب احتجاج رنگ لانے لگا ہے کیونکہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کا سن کر میکرون کے ہوش گم ہو گئے ہیں اور فرانس نے عرب ممالک سے اپنی مصنوعات کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی ہے ۔

یاد رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کے اسلام مخالف بیان اور حضرت محمد ﷺ کی شان میں ہونے والی گستاخی کو نہ روکنے کے بیان کے بعد کئی ممالک میں فرنچ مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع ہے۔اس وقت کویت، اردن اور قطر سمیت کئی ممالک کے سٹورز سے فرانسیسی مصنوعات کو ہٹا دیا گیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق اس بائیکاٹ مہم میں خلیجی ریاستوں کی تنظیم جی سی سی کے تقریباً تمام رکن ممالک شامل ہیں جب کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک میں بھی فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی حمایت کی جا رہی ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ نے عرب ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کو ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

فرنچ وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ "بائیکاٹ کے یہ مطالبات بے بنیاد ہیں اور ہمارے ملک کے خلاف ایک بنیاد پرست اقلیت کے حملوں کو فوری رکنا چاہیے"۔

مزید :

بین الاقوامی -