قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ان فٹ ہو گئے، زمبابوے کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ پریشان کن خبر آ گئی

قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ان فٹ ہو گئے، زمبابوے کیخلاف میچ میں شرکت ...
قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ان فٹ ہو گئے، زمبابوے کیخلاف میچ میں شرکت کریں گے یا نہیں؟ پریشان کن خبر آ گئی
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان ان فٹ ہو گئے جس کے بعد زمبابوے کے خلاف ہونے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاداب خان بائیں پاؤں کی ران میں کی تکلیف میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث 30 اکتوبر کو کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میں ان کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔ آل راؤنڈر پاؤں کی تکلیف کے باعث قذافی سٹیڈیم میں ہونے والے دوسرے پریکٹس میچ میں پاکستان وائٹس کی قیادت نہیں کر سکے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم آج لاہور سے راولپنڈی جائے گی جہاں زمبابوے کے ساتھ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کھیلی جانی ہے، سیریز کیلئے دونوں ٹیمیں ہی بھرپور تیاریوں میں مصروف اور جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ 

مزید :

کھیل -