پڑوسی بہنوں پر تیزاب پھینکنے والا ملزم بہن سمیت گرفتار لیکن دراصل کس بہانے سے گھر بلایا تھا؟ پولیس نے بتادیا

پڑوسی بہنوں پر تیزاب پھینکنے والا ملزم بہن سمیت گرفتار لیکن دراصل کس بہانے ...
پڑوسی بہنوں پر تیزاب پھینکنے والا ملزم بہن سمیت گرفتار لیکن دراصل کس بہانے سے گھر بلایا تھا؟ پولیس نے بتادیا

  

فیصل آباد(ویب ڈیسک) دو پڑوسی بہنوں پر تیزاب پھینکنے کے ملزم علیم کو اس کی بہن صفیہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایک ملزم علیم نے پڑوسی لڑکی کا رشتہ نہ ملنے پر اس پر تیزاب پھینک دیا تھا، جس سے وہ اور اس کی بہن شدید زخمی ہو گئی، پولیس نے فرار ملزم کو گزشتہ رات گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فیصل آباد کے علاقے کوٹ عمرفاروق میں تیزاب گردی سے 2 بہنوں کے جھلس کر زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا تھا، ملزم علیم ایک لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن انکار پر مشتعل ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ لڑکی 13 سالہ بہن کے ساتھ پڑوسی کے گھرگئی تھی، ملزم نے اپنی بہن کے ذریعے قرآن خوانی اور میلاد  کے بہانے لڑکی کو گھر بلوایا تھا، اور پھر اس پر تیزاب پھینک دیا، جس سے ایک لڑکی کا چہرہ اور دوسری کی کمر جھلس گئی، ملزم واردات کر کے فرار ہو گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -