کشمیر کمیٹی جدہ سعودی عرب کی ہدایات کی روشنی کے مطابق کل یوم سیاہ کشمیر منائیگی 

کشمیر کمیٹی جدہ سعودی عرب کی ہدایات کی روشنی کے مطابق کل یوم سیاہ کشمیر ...
کشمیر کمیٹی جدہ سعودی عرب کی ہدایات کی روشنی کے مطابق کل یوم سیاہ کشمیر منائیگی 

  

مکہ مکرمہ، جدہ (محمد عامل عثمانی) کشمیر کمیٹی جدہ کے صدر مسعود احمد پوری بشمول دیگر ممبران محمدعامل عثمانی (معاون ابلاغ)، سردار اقبال یوسف ، سردار نصر اقبال خان اور پرویز مسیح نے ایک خصوصی نشست کے بعد کہاہے کہ یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ 5 اگست 2019 سے بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں 80 لاکھ سے زائد افراد کو غیرقانونی طور پر محصور کیا ہوا ہے۔

 بھارتی پالیسیوں اور تدابیر میں کتنا ہی ظلم وبربریت کیوں نہ شامل ہو، وہ کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کچل نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم کشمیر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جدوجہد آزادی کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔واضح رہے کہ پاکستان نے ہمیشہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل اخلاقی وسیاسی اور سفارتی حمایت کا پختہ عزم کر رکھا ہے، کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک اپنی حمایت جاری رکھے گا۔ کشمیر کمیٹی نے کہا ہیکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود پاکستانی و کشمیری شہری 27 اکتوبر 1947 کو کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے کے خلاف  یوم سیاہ مناتے ہیں اور کشمیر کمیٹی بھی قونصلیٹ جدہ کے تعاون سے مقامی تعلیمات اور ہدایات  کو پیش نظر رکھتے ہوئے  کل یوم سیاہ مائیگی۔

مزید :

عرب دنیا -