بیوی کو تنگ کرنے والا نوجوان شوہر کے ہاتھوں قتل

بیوی کو تنگ کرنے والا نوجوان شوہر کے ہاتھوں قتل
بیوی کو تنگ کرنے والا نوجوان شوہر کے ہاتھوں قتل

  

لاہور ( ویب ڈیسک) بادامی باغ میں بیوی کو تنگ کرنے والا نوجوان اس کے شوہر کے ہاتھوں قتل ہوگیا، امجد نامی شخص نے پچیس سالہ سلطان کو چھریوں کے وار کرکے موقع پر قتل کردیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم امجد کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی، ملزم امجد کا کہنا ہے کہ مقتول اس کی بیوی کو تنگ کرتا تھا جس کی وجہ سے اسے قتل کردیا۔ 

پولیس کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں واقعہ گودام ملازم کو صبح سویرے امجد نامی ملزم نے قتل کر دیا اور پھر خود ہی پولیس کو گرفتاری دے دی۔ مقتول سلطان 5 سال سے حاجی اشرف کے گودام میں ملازم تھا جبکہ ملزم نے بیوی کو فون کالز کے ذریعے تنگ کرنے پر مقتول سلطان کو قتل کیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول سلطان ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی تھا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ نارووال کے رہائشی ملزم امجد سے آلہ قتل برآمد کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -پنجاب -لاہور -