فیصل آباد میں دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ 15 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، نہایت افسوسناک خبر آ گئی 

فیصل آباد میں دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ 15 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، ...
فیصل آباد میں دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ 15 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی ، نہایت افسوسناک خبر آ گئی 

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )دونوجوان لڑکیوں کے ساتھ 15 افراد کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا معاملہ سامنے آیاہے جس نے ہر کسی کو ہلاکر رکھ دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ لڑکیوں کی والدہ کی جانب سے شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ 11 ستمبر کو اس کی 17 سالہ اور 15 سالہ بیٹی کو اغواءکیا گیا ، جس کے بعد اس کی بیٹیوں کو دو مختلف مقامات پر لے جایا گیا اور 6 روز تک مسلسل مبینہ جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ۔ ان افراد نے میری بیٹیوں کو نشہ آور چیز پلانے کے بعد ان کی نازیبا تصاویر بنائیں اور ویڈیوز بھی ریکارڈ کیں ۔

ایف آئی آر میں کہا گیاہے کہ 15 سالہ لڑکی کو فیصل آباد کے جھنگ بازار میں چھوڑا گیا جبکہ دوسری لڑکی کو گوجرانوالہ چھوڑ کر ملزم فرار ہو گئے ۔

خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان غربت کے باعث ان افراد کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں کر سکا جس کے باعث انہوں نے علاقے کو چھوڑ کر کہیں اور بسنے کا فیصلہ کیا ۔ان کا کہناتھا کہ اس کے باوجود بھی ان لوگوں نے ہمارا پیچھا نہیں چھوڑا اور لڑکیاں جہاں بھی جاتیں انہیں ہراساں کیا جاتا اور ویڈیو ز بنائی جاتیں ۔ 

خاتون نے موقف اختیار کیا کہ وہ اپنی بیٹیوں کے ہمراہ ملت روڈ سے چھ روز قبل گزر رہی تھی کہ ان لوگوں نے دوبارہ سے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں ،ان کو اس حرکت سے منع کرنے پر انہوں نے لڑکیوں اور ان کی ماں کو زدو کوب کیا جس کے بعد وہ وہاں سے فرار ہو گئے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -