پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کی کراچی منتقلی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دبنگ اعلان کر دیا

پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کی کراچی منتقلی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ...
پی ایس ایل فائیو کے بقیہ میچز کی کراچی منتقلی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے دبنگ اعلان کر دیا
کیپشن:    سورس:   Twitter

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی منتقل ہونے والے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کے باقی 4 میچز کے شایان شان منعقد کرانے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان رشید چنا کے مطابق سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے پہلے بھی کراچی میں کرکٹ مقابلوں کے انعقاد میں بھر پور کردار ادا کیا اور ہم آئندہ بھی انٹرنیشنل مقابلوں کی بھر پورانداز میں میزبانی کیلئے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے لاہور میں سموگ کی ممکنہ شدت کی اطلاعات پر پی ایس ایل فائیو کے باقی چار میچز کراچی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ میچز 14،15 اور 17 نومبر کو نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب کراچی میں میچز کے انتظامات کا آغاز کردیا گیا ہے، پی سی بی حکام نے سیکوریٹی سمیت دیگر انتظامات کیلئے سندھ وشہری انتظامیہ اور دیگر اسٹیک ہولڈرزسے معاونت اورتعاون طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اقدامات کوعملی شکل دینے کیلئے مختلف سطحوں پررابطوں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ اس ضمن میں جلد ہی کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوگا۔

مزید :

کھیل -