چین اور پاکستان کو سبق سکھانے کےلئے تیار ہیں، بھارت کی نئی بڑھک

 چین اور پاکستان کو سبق سکھانے کےلئے تیار ہیں، بھارت کی نئی بڑھک
 چین اور پاکستان کو سبق سکھانے کےلئے تیار ہیں، بھارت کی نئی بڑھک

  

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرنے ایک نئے بیانےے (نیو انڈیا)کے تحت پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی جنگی ماحول کےلئے پہل نہیں کرتا لیکن اپنے دفاع کےلئے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ ان ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں،اس ضمن میں دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابقبھارت نے نیو انڈیا کے بیانیے کی آڑ میں پاکستان اور چین کے مفادات کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دے دی۔بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے کہا ہے کہ بھارت سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والوں سے اپنی سرزمین پر بھی لڑے گا اور یہ جنگ ان ملکوں کی سرزمین تک لے جائے گا جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں۔نئی دہلی میں ایک تقریب سے خطاب میں اجیت دوول نے دعوی کیاکہ ان کے ملک نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت دوول اپنے بیانیے کو جسے وہ نیوانڈیا کا نام دیتے ہیں آگے بڑھا رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -