تاریخ طے ہو چکی ہے، پاکستان اور چین جوابی کارروائی کےلئے تیار رہیں:بی جے پی راہنما نے دھمکی دیدی

تاریخ طے ہو چکی ہے، پاکستان اور چین جوابی کارروائی کےلئے تیار رہیں:بی جے پی ...
تاریخ طے ہو چکی ہے، پاکستان اور چین جوابی کارروائی کےلئے تیار رہیں:بی جے پی راہنما نے دھمکی دیدی

  

نئی دہلی(آئی این پی) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی)کے ایک سینئر رہنما نے کہا ہے کہ نریندر مودی نے پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کے لیے تاریخ طے کرلی ہے، مودی فیصلہ کر چکے ہیں کہ بھارت چین اور پاکستان کو اسی زبان میں جواب دے گا جو وہ سمجھتے ہیں ۔بین الاقوامی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق بھارتی نیوز ایجنسی پریس ٹرسٹ آف انڈیا رپورٹ کیا کہ بی جے پی کے ریاست اتر پردیش کے چیف سواتنترا دیو سنگھ نے پارٹی کارکنان کے اجلاس میں بتایا کہ نریندر مودی نے فیصلہ کرلیا ہے کہ بھارت کب پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کرے گا۔بی جے پی رہنما کی جانب سے یہ بیان ایسے وقت پر سامنے آیا جب بھارت اور چین کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول پر کشیدگی جاری ہے۔مذکورہ رپورٹ جس کا این ڈی ٹی وی اور انڈین ایکسپریس سمیت متعدد نشریاتی اداروں حوالہ بھی دیا، اس کے مطابق بی جے پی رہنما نے اپنے اس دعوی کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے آغاز اور آئین کے آرٹیکل 370 کے تحت مقبوضہ جموں اینڈ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سے جوڑا۔سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بیان میں انہیں کہتے سنا گیا کہ 'رام مندر اور آرٹیکل 370 کے فیصلوں کی طرح نریندر مودی فیصلہ کرچکے ہیں کہ پاکستان اور چین کے ساتھ جنگ کب کی جائے گی۔ویڈیو میں انہوں نے ہندی زبان میں کہا کہ سمبابندھت تیتھی تے ہے (تاریخ کا فیصلہ ہوچکا ہے)۔سواتنترا دیو سنگھ نے یہ بات بی جے پی کے ایم ایل اے سنجے یادیو کے گھر پر منعقدہ تقریب میں کہی، جنہوں نے بعدازاں اس کی ویڈیو جاری کی۔

مزید :

بین الاقوامی -