نیب کا تعلق کسی فرد یا گروہ سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے : چیئرمین نیب 

نیب کا تعلق کسی فرد یا گروہ سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے : چیئرمین نیب 
نیب کا تعلق کسی فرد یا گروہ سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے : چیئرمین نیب 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہاہے کہ نیب واحد ادارہ جس نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین سے معاہدہ کیا، نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ یا فرد سے نہیں،نیب کاتعلق صرف ریاست پاکستان سے ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی نیب اجلاس میں شریک ہوئے ۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے پرعزم ہیں،نیب واحد ادارہ جس نے سی پیک منصوبوں کی نگرانی کیلئے چین سے معاہدہ کیا،پاکستان سارک اینٹی کرپشن فورم کا پہلا چیئرمین ہے ،یہ نیب کی شاندار کارکردگی کا اعتراف ہے۔

انہوں نے کہا کہ نیب مقدمات میں سزاکی شرح بہترین ہے، نیب کاتعلق کسی سیاسی جماعت،گروہ یا فرد سے نہیں،نیب کاتعلق صرف ریاست پاکستان سے ہے، مفرور،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیاہے کہ نیب کوبدعنوانی کا خاتمہ ،لوٹی رقم کی وصولی کی ذمہ داری دی گئی ، نیب نے اب تک 466 ارب روپے وصول کرکے خزانہ میں جمع کرائے ۔

مزید :

قومی -