حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس مہنگی کر دی 

حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس مہنگی کر دی 
حکومت نے سردیاں آتے ہی گیس مہنگی کر دی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے سی این جی ، انڈسٹری اور برآمدی شعبے کیلئے گیس مہنگی کر دی ، اوگرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سی این جی سیکٹرکیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ، جنرل انڈسٹری کیلئے گیس کی قیمت میں 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو، سی این جی ریجن ون کیلئے گیس 88 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،ریجن ٹو کیلئے سی این جی 67 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی ہے ۔

برآمدی شعبوں کیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو،برآمدی شعبہ جنرل انڈسٹری کیلئے گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،برآمدی شعبہ کیپٹوپاورکیلئے گیس 66 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ پاور سٹیشنز کیلئے گیس کے کم سے کم چارجز میں 518 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا گیاہے ، آئی پی پیز کیلئے بھی گیس 33 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کر دی گئی تاہم گھریلو صارفین کیلئے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رہے گی ۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

مزید :

قومی -