محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ ، رجسٹریشن فیس کتنی تھی اور کس شہری کی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ ، رجسٹریشن فیس کتنی ...
محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی ترین گاڑی رجسٹرڈ ، رجسٹریشن فیس کتنی تھی اور کس شہری کی ہے ؟ تفصیلات سامنے آ گئیں 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ ایکسائز کی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈ ہو گئی , جس کی قیمت ساڑھے 11 کروڑ روپے ہے ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز کی جانب سے اب تک کی سب سے مہنگی ترین سپورٹس کار ” لیمبر گنی “ رجسٹرڈ کی گئی ہے جس کی مالیت تقریبا ساڑھے 11 کروڑ روپے ہے ، گاڑی کی رجسٹریشن کی فیس 45 لاکھ 32 ہزار روپے جمع کروائی گئی ہے تاہم محکمہ ایکسائز کی جانب سے چند دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی گئی تھی ، ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ تک گاڑی رجسٹرڈ ہو سکتی تھی تاہم اب اس میں توسیع کر دی گئی ہے ۔ مہنگی ترین سپورٹس کار شہری ” ارجمند “ نامی شخص کی جانب سے رجسٹرڈ کروائی گئی ہے ۔

مزید :

قومی -