ترک وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ترک وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ، ...
ترک وزیر دفاع کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف کے بعد ترکی کے وزیر دفاع اور جنرل (ر) ہلسی اکبر نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی ہے اور باہمی دلچسپی کے امو ر پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  ملاقات کے دوران فوجی تعلقات   اور دائرہ کار کو بڑھانے   سمیت دوطرفہ تعاون پر بات چیت ہوئی ، دونوں عہدیدار ان نے پاکستان اور ترکی کے درمیان  ثقافتی اور بھائی چارے تعلقات کو مزید تقویت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ترک مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج  کے پروفیشنلزم کو سراہا اور دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔ 

اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی ، دفاع اور سکیورٹی سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ۔

مزید :

قومی -