زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے منتخب قومی سکواڈ اسلام آباد روانہ

زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے منتخب قومی سکواڈ اسلام آباد روانہ
زمبابوے کیخلاف سیریز کیلئے منتخب قومی سکواڈ اسلام آباد روانہ
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زمبابوے کرکٹ ٹیم کیخلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کیلئے اعلان کردہ قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑی لاہور سے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی سکواڈ مقامی ہوٹل سے بذریعہ روڈ اسلام آباد روانہ ہوا جبکہ زمبابوے سکواڈ بھی آج راولپنڈی سے اسلام آباد کے ہوٹل منتقل ہوجائے گا جہاں دونوں سکواڈز کی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوگی۔
لاہور میں مختصر تربیتی کیمپ میں پاکستان گرین اورپاکستان وائٹس کی ٹیمیں بناکر دو انٹرا سکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلے گئے۔ ٹی 20 ٹیم کی قیادت کرنے کا اعزاز رکھنے والے بابراعظم پہلی بار ون ڈے سیریز میں کپتانی کے فرائض نبھائیں گے۔

مزید :

کھیل -