کرکٹ نے امریکہ میں بھی سب ہلالی پرچم بلند کر دیا، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی

کرکٹ نے امریکہ میں بھی سب ہلالی پرچم بلند کر دیا، پاکستانیوں کیلئے زبردست ...
کرکٹ نے امریکہ میں بھی سب ہلالی پرچم بلند کر دیا، پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری آ گئی
سورس: Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) کرکٹ نے پاکستان میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند کر دیا ہے اور ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک کرنے والے جلال الدین کو امریکہ میں ساﺅتھ ویسٹ زون کا سلیکٹر مقرر کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں پہلی ہیٹ ٹرک بنانے کا اعزاز پانے والے پاکستان کے سابق ٹیسٹ باﺅلر جلال الدین کو امریکہ میں ساؤتھ ویسٹ زون کا سلیکٹرمقررکیا گیا ہے، امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن کے تحت جلال الدین مردوں کی سینئرز اور یوتھ ٹیموں کے انتخاب کی ذمہ داری انجام دیں گے۔ 

ذرائع کے مطابق جلا الدین امریکی ریاستوں بشمول ٹیکساس، لوزیانا اور نیو میکسیکو سے کرکٹ کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے باصلاحیت کرکٹرزکا انتخاب کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے ایک اورسابق ٹیسٹ کرکٹرآصف مجتبیٰ کو بھی امریکی کرکٹ ایسوسی ایشن نے ویمن یوتھ کوچ کی ذمہ داری تفویض کی ہے۔

مزید :

کھیل -