تحریک نے عمران خان کو کیا بھیجنا ہے، اپوزیشن خود گھر چلی جائے گی، فواد چودھری

تحریک نے عمران خان کو کیا بھیجنا ہے، اپوزیشن خود گھر چلی جائے گی، فواد چودھری
تحریک نے عمران خان کو کیا بھیجنا ہے، اپوزیشن خود گھر چلی جائے گی، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہاہے کہ اپوزیشن کی تحریک میں کوئی دم نہیں ،اپوزیشن کی تحریک چلنے سے پہلے ہی ناکام ہورہی ہے، تحریک نے عمران خان کو کیا بھیجنا ہے، اپوزیشن خود گھر چلی جائے گی،جنوری تک اپوزیشن کی تحریک کا بوریا بستر گول ہوجائے گا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کل کوئٹہ میں جلسہ ناکام ہوا ،کراچی اورگوجرانوالہ میں بھی ناکام شو ہوئے ،جلسوں میں عوام کے نہ آنے سے اپوزیشن کی صفوں میں مایوسی پیدا ہورہی ہے،مایوسی پھیلنے کیساتھ ساتھ پیپلزپارٹی ،مولانا اور مسلم لیگ سے دورہورہی ہے، پارلیمانی پارٹی میں 28 لوگ شریک ہوئے ، نوازشریف کے بیانیے کی مذمت کی گئی،مولانا فضل الرحمان ،مریم نواز اور بلاو ل بھٹو عوام کے سامنے ایکسپوز ہورہے ہیں۔