30 اکتوبر بروز جمعہ کو 12 ربیع اول کی سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری 

30 اکتوبر بروز جمعہ کو 12 ربیع اول کی سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ، ...
30 اکتوبر بروز جمعہ کو 12 ربیع اول کی سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزارت داخلہ نے 12 ربیع اول کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق 30 اکتوبر بروز جمعہ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسلمان عید میلاد النبیﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائیں گے اور اس موقع پر وفاقی حکومت کی جانب سے جمعہ کے روز سرکاری چھٹی کا اعلان کر دیا گیاہے ، 12 ربیع اول کو تمام وفاقی اداروں میں عام تعطیل ہو گی ۔

12 ربیع اول کے موقع پر مساجد، گلیوں اور چوک چوراہوں کے علاوہ سرکاری و نجی عمارتوں کو خوبصورتی سے سجایا جائے گا اور نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت اور ان کی زندگی پر روشتی ڈالنے کے لیے محافل اور سیمینارز کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -