نیب نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 30 کروڑ روپے برآمد کرلئے

 نیب نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 30 کروڑ روپے برآمد کرلئے
 نیب نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 30 کروڑ روپے برآمد کرلئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)جعلی اکاؤنٹس کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،نیب نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 30 کروڑ روپے برآمد کرلئے۔
نجی ٹی وی 92 نیوز کے مطابق مراد علی شاہ اور شرجیل میمن کیخلاف جعلی اکاﺅنٹس کیسز میں اہم پیشرفت ہوئی،نیب نے سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 30 کروڑ روپے برآمد کرلئے،سندھ روشن پروگرام کرپشن کیس میں 3 بڑی کمپنیوں کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی، 600 روپے کی سولرلائٹس کوکاغذات میں 60 ہزار کاظاہرکیاگیا تھا،شرجیل میمن کے جعلی بینک اکاﺅنٹ میں 7 کروڑ رشوت لینے کاانکشاف ہوا ہے۔
چیئرمین نیب نے 22 کروڑ روپے چیف سیکرٹری سندھ کے حوالے کردیئے ،ترجمان نیب کاکہنا ہے کہ 11 ارب روپے پلی بارگین کی رقم بھی سندھ حکومت کے حوالے کردی۔