ماسک نہ پہننے والوں کیلئے ٹرانسپورٹ فار لندن نے جرمانے جاری کردیئے
لندن (مجتبیٰ علی شاہ ) ٹرانسپورٹ فار لندن (ٹی ایف ایل) نے پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک نہ پہننے والے والے لوگوں کو لگ بھگ 500 جرمانے جاری کردیئے
15 جون سے لندن کے ٹرانسپورٹ میں پابندی ھے کہ کہ جو بھی مسافر ٹرین یا بس میں سفر کرے گا اس کو ماسک پہننا ضروری ہے ورنہ ،100 پاؤنڈز جرمانہ ادا کرنا ھو گا ،جولائی اور ستمبر کے درمیان ٹی ایف ایل نے لیمبیتھ میں 127 جرمانے کیے جبکہ ماسک کے حوالہ سے واٹر لو ، الفرڈ ، وایٹ چپل اور دوسرے علاقوں میں بھی بہت زیادہ سختی ہے۔