PDM کے جلسوں میں آزاد بلوچستان کے نعروں کے بعد اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈہ عوام کے سامنے آگیا : چوہدری آفتاب احمد

PDM کے جلسوں میں آزاد بلوچستان کے نعروں کے بعد اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈہ عوام ...
 PDM کے جلسوں میں آزاد بلوچستان کے نعروں کے بعد اپوزیشن کا ملک دشمن ایجنڈہ عوام کے سامنے آگیا : چوہدری آفتاب احمد

  

لندن (چوہدری تبریز عورہ ) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے فوکل پرسن برائے اوورسیز چوہدری آفتاب احمد اپنے ایک بیان میں نے کہا ہے کہ PDM کے جلسوں میں آزاد بلوچستان کے نعروں کے بعد اپوزیشن کا  ایجنڈہ عوام کے سامنے آگیا ہے ،لندن میں حسن نواز کے دفتر کے باہر مسلم لیگ ن کے کارکنان نے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کے خلاف جو غلیظ زبان استعمال کی وہ قابل مذمت اور باعث شرم ہے اور  ایک خاتون کے بارے میں غیر مناسب زبان کا استعمال ٹھیک نہیں  ۔ انہوں نے کہا کہ اس رویے کو محب وطن پاکستانی اور PTI کارکنان کبھی برداشت نہیں کریں گے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگر pTI نے نواز  شریف کے گھر کے باہر احتجاج کی کال دے دی تو ان کا لندن میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔ نواز شریف کا پاکستان میں اب کوئی مستقبل نہیں وہ انسانی حقوق کی بنیاد پر عدالت سے ضمانت لے کر علاج کیلئے لندن آئے، اب وہ مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں  ہے اس لئے سول سپرمیسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہو عدلیہ کے سامنے پیش ہوں۔

مزید :

برطانیہ -