وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی

وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی
وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے موسم سرما میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری دیدی،سوئی ناردرن اور سدرن کو گھریلو صارفین کو گیس سپلائی میں کمی سے روک دیاگیا۔

نجی ٹی وی 92 نیوز کاکہنا ہے کہ دستاویزکے مطابق صنعتوں کاشارٹ فال پورا کرنے کیلئے گھریلو صارفین کو گیس سپلائی کم نہیں ہو گی۔کراچی کو20 کروڑکیوبک اضافی گیس فراہم کرنے کیلئے پائپ لائن تعمیر کرنے کافیصلہ کیا گیاہے جبکہ پنجاب میں آر ایل این جی پر چلنے والے سی این جی سٹیشنز ہفتے میں دو دن بند رکھنے کی منظوری دیدی گئی،دسمبر اور جنوری میں سی این جی سٹیشنز دو دن بند رکھے جائیں گے ۔

دستاویزکے مطابق موسم سرما میں گیس کی طلب دگنا بڑھ جائے گی اورشدید گیس بحران ہوگا ،نجی شعبے کو 15 کروڑ کیوبک یومیہ اضافہ کیس درآمد کی اجازت دی جائے گی ،نجی شعبے کی ناکامی پر سوئی سدرن اور پی ایل ایل اضافی ایل این جی درآمد کریں گے ،اضافی ایل این جی کراچی کے گیس صارفین کو سپلائی کی جائے گی ،دستاویزکے مطابق وزیر صنعت و پیداوارکوکابینہ کمیٹی برائے توانائی میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -