فرانسیسی عہدیداران کے اسلام مخالف بیانات، برطانیہ میں بھی بائیکاٹ فرانس کے ٹرینڈز

فرانسیسی عہدیداران کے اسلام مخالف بیانات، برطانیہ میں بھی بائیکاٹ فرانس کے ...
فرانسیسی عہدیداران کے اسلام مخالف بیانات، برطانیہ میں بھی بائیکاٹ فرانس کے ٹرینڈز

  

لندن ( مجتبیٰ علی شاہ )فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور فرانسیسی حکومت کے اسلام مخالف رویئے پر برطانیہ میں مقیم اوورسیز کمیونٹی سخت پریشان اور غصہ میں ہیں ،سوشل میڈیا پر ’بائیکاٹ فرنچ پروڈکٹس‘ اور’بائیکاٹ فرانس‘ کے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر فرانسیسی اشیاء کے بائیکاٹ کی مہم کے بعد کاروباری شخصیت چودھری دلپزیر ، چوہدری محبوب لطیف ، سید اسد شاہ ، منی ایکسچینج کمپنی علی اینڈ کو  کے منیجنگ ڈائریکٹر  سید علی ، امجد علی سید معروف فارمسسٹ اور چوہدری شبیر نے مشترکہ بیان میں کہا کہ فرانس کے صدر کو شرم آنی چاہیے کہ وہ ایسے بیانات دے رہے ہیں جن سے معاشرے میں نفرت پائی جاتی ہے اور ایک مذہب کی توہین کی جا رہی ہے ۔

سید علی :منیجنگ ڈائریکٹر علی اینڈ کو منی ایکسچینج کمپنی

ہم ان کے اس اقدام پر بھرپور احتجاج کریں گے ،کمیونٹی رھنماوں نے  شدید الفاظ میں  شدید الفاظ میں مذمت کی اور ان کے ریمارکس کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے کر مسترد کردیا ۔

چوہدری شبیر

محبوب لطیف

بزنس مین چوہدری دلپذیر

مزید :

برطانیہ -