فرانسیسی صدر کا اسلام مخالف بیان، مشہور فٹ بالر نے فرانس کی نمائندگی کرنے سے انکار کر دیا، مسلمانوں کے دل جیت لئے

فرانسیسی صدر کا اسلام مخالف بیان، مشہور فٹ بالر نے فرانس کی نمائندگی کرنے سے ...
فرانسیسی صدر کا اسلام مخالف بیان، مشہور فٹ بالر نے فرانس کی نمائندگی کرنے سے انکار کر دیا، مسلمانوں کے دل جیت لئے
سورس: Twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی جانب سے اسلام مخالف بیان پر مانچسٹر یونائیٹڈ کی طرف سے کھیلنے والے مشہور فٹ بالر نے فرانس کی نمائندگی سے انکار کر دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق متعدد غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مانچسٹر یونائیٹڈ کے سٹار فٹ بالر پال پوگبا کی جانب سے انٹرنیشنل سطح پر فرانس کی نمائندگی نہ کرنے کا فیصلہ فرانسیسی صدر میکرون کی جانب سے حضرت محمد ﷺ کی شان میں گستاخی اور گستاخانہ خاکوں کی سرپرستی کے بیان کے بعد کیا گیا۔
نجی خبر رساں ادارے جیو نیوز کے مطابق ایک عرب ویب سائٹ پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پال پوگبا کی جانب سے فرانس کی طرف سے نہ کھیلنے کا فیصلہ صدر میکرون کی جانب سے طالب علموں کو گستاخانہ خاکے دکھانے پر ایک مسلمان شخص کے ہاتھوں قتل ہونے والے استاد کو فرانس کا سب سے بڑا اعزاز ملنے کے بعد کیا تاہم فرنچ فٹ بال ایسوسی ایشن اور پال پوگبا کی جانب سے اس حوالے سے تاحال کسی قسم کا بیان سامنے نہیں آ سکا ہے۔
2013ءمیں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے والے پال پوگبا 2018ءمیں روس میں ہونے والے ورلڈکپ جیتنے والی فرنچ ٹیم کا بھی حصہ رہے، مانچسٹر یونائیٹڈ نے پال پوگبا کو 2016ءمیں جووینٹس سے ریکارڈ 89.3 ملین یورو میں خریدا تھا۔

مزید :

کھیل -