انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنے کا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی ؟ جانئے 

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنے کا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ کی کیا ...
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کتنے کا ہو گیا اور سٹاک مارکیٹ کی کیا صورتحال رہی ؟ جانئے 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستاہو گیاہے جبکہ سٹاک مارکیٹ سے بھی آج اچھی خبریں آ رہی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 161 روپے کا ہو گیاہے ، دو ماہ میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 38 پیسے کمی ہوئی ہے ، انٹر بینک میں ڈالر 168 روپے 43 پیسے سے کم ہوکر 161 روپے پر آ گیاہے ۔ ڈالر سستا ہونے کے باعث غیر ملکی قرضوں میں 800 ارب روپے کمی آئی ہے ۔اس کے علاوہ اوپن مارنیٹ میں ڈالر 161 روپے 20 پیسے میں فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے اچھی خبر یں آ رہی ہیں ، سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 41 ہزار 266 پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں بہتری کا سفر شروع ہوا جو کہ دن بھر جاری رہا ، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں 584 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 41 ہزار 850 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے ۔

مزید :

بزنس -