پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

پاکستان میں سونا سستا ہوگیا
پاکستان میں سونا سستا ہوگیا

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کی وجہ سے پاکستان میں بھی اس کی قیمت میں کمی آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 1902 ڈالر فی اونس میں فروخت ہورہا ہے جبکہ پاکستان میں 230 روپے کی کمی کے ساتھ فی تولہ سونا ایک لاکھ 15 ہزار 270 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 اگرام سونے کی قیمت 196 روپے کی کمی کے ساتھ 98 ہزار 825 روپے ہوگئی ہے۔

مزید :

بزنس -