یہ الیکشن نہیں گلگت کے مستقبل کا سوال ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

یہ الیکشن نہیں گلگت کے مستقبل کا سوال ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو
یہ الیکشن نہیں گلگت کے مستقبل کا سوال ہے:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری حکومت بنانے کی لڑائی نہیں، گلگت کے عوام کے مستقبل کا سوال ہے ۔ اسلام آباد میں بیٹھی حکومت چند دن کی مہمان ہے۔ 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی ہر بات جھوٹی اور دھوکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے 100فیصد تنخواہوں اور پنشن میں 150فیصد اضافہ کیا۔ ملک معاشی بحران کاشکارہے،سندھ حکومت نے معاشی بحران کے باوجود عوام کو ریلیف دیا،صرف سندھ حکومت نے تنخواہ اورپنشن میں اضافہ کیا،پنجاب اورخیبرپختونخوانے تنخواہوں اورپنشن میں اضافہ نہیں کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کوجمہوری،آئینی،انسانی حقوق دلوائیں گے، ہم سب جمہوری حقوق کا مطالبہ کرتے ہیں،یہ صرف الیکشن نہیں گلگت بلتستان کامستقبل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی ہربات جھوٹی اورہروعدہ دھوکاہے،اسلام آبادکے حکمران چندماہ کے مہمان ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان الیکشن میں پیپلزپارٹی کوخدمت کاموقع دیں،گلگت کی عوام کودل ، گردوں کے مفت علاج کی سہولت دیں گے، گلگت بلتستان میں تعلیمی ادارے بنائیں گے۔ 

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -