ہم الخالد ٹینک60فیصدپاکستان میں بناتے ہیں لیکن ایک گاڑی نہیں بنا سکتے:فوادچوہدری

ہم الخالد ٹینک60فیصدپاکستان میں بناتے ہیں لیکن ایک گاڑی نہیں بنا ...
ہم الخالد ٹینک60فیصدپاکستان میں بناتے ہیں لیکن ایک گاڑی نہیں بنا سکتے:فوادچوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے کہا ہے کہ ہم الخالد ٹینک تو 60فیصد پاکستان میں تیار کرتے ہیں لیکن ایک گاڑی نہیں بنا سکے، ملک میں پہلی بار الیکٹرک وہیکل پالیس متعارف کرائی ہے۔ 

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنا ہوگا۔ ملک میں پہلی بارالیکٹرک وہیکل پالیسی متعارف کرانے جارہے ہیں۔الیکٹریکل بسوں کی تیاری پاکستان میں ہوگی۔ فوادچوہدری نے کہا کہ اورنج لائن منصوبے پر اربوں روپے خرچ کردیئے گئے ، اورنج لائن کو 12روپے سالانہ سبسڈی دینا ہوگی۔ان کا کہنا تھاکہ 12ارب میں لاہور کی ہر فیملی کو ایک ایک کار دے سکتے ہیں۔ ہر چیز باہر سے منگواتے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ مہنگائی ہوگی۔انہوںنے کہا کہ ایشیا میں الیکٹرانک وہیکل کو کامیاب کرائیں گے ، چند سال میں الیکٹریکل وہیکل میں بھارت کا مقابلہ کریں گے۔ 

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -