شبلی فراز اپنے والد کی عزت کا ہی خیال کرلیں : عظمی بخاری

شبلی فراز اپنے والد کی عزت کا ہی خیال کرلیں : عظمی بخاری
شبلی فراز اپنے والد کی عزت کا ہی خیال کرلیں : عظمی بخاری

  

 لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ شبلی فراز اپنے والد کی عزت کا ہی خیال کرلیں، انہوں نے والد کے نام کو بھی داغ لگا دیا۔مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر بشریٰ بی بی کی عزت کا خیال ہے تو مریم نواز بھی کسی کی بیٹی، بیوی اور ماں ہیں۔

میڈ یا رپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی قدر صرف جیلیں کاٹنے، جلاوطن ہونے اور پھانسی چڑھنے والوں کو ہی ہوسکتی ہے، نواز شریف کی تقریر ٹی وی پر دکھانے کی اجازت تو نہیں لیکن 45 مفت خور وزرا ردعمل دینے آجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانیوں نے جلسہ گاہ پہنچ کر بتادیا کہ وہ جعلی حکومت کو نہیں مانتے، پی ڈی ایم نے ابھی تین جلسے کیے اور حکومت لڑکھڑاگئی ہے۔

ترجمان مسلم لیگ ن پنجاب نے کہا کہ مٹھی بھر لوگوں کو اب 22 کروڑ عوام کے فیصلے کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔حکومتی ترجمانوں کے بیان پر ردعمل میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ شہباز گل، شہزاد اکبر اور فیاض چوہان کا تو کوئی سیاسی مستقبل نہیں، تاہم شبلی فراز صاحب اپنے والد کی عزت کا ہی خیال کرلیں۔

مزید :

قومی -