تحریک انصاف حکومت نے گندم کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا

تحریک انصاف حکومت نے گندم کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا
تحریک انصاف حکومت نے گندم کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے گندم کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے اپنی کسان دوست پالیسیوں کو جاری رکھتے ہوئے گندم کی اگلی فصل کی کم از کم قیمت میں 200 روپے کا تاریخی اضافہ کرتے ہوئے 1600روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے گندم کی قیمت کو 1300 روپے پر منجمد رکھا جس سے کسان پس کر رہ گئے تھے اور پیداور میں بھی کمی آئی تھی۔

خیال رہے کہ پنجاب حکومت نے 2019 میں گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا تھا جس کے بعد فی من گندم 1350 روپے من ہوگئی تھی۔ 2020 میں حکومت نے ایک بار پھر گندم کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ کیا جس کے بعد اس کی قیمت 1400 روپے من ہوگئی تھی، یہ پہلی بار ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک ساتھ 200 روپے فی من گندم  کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -