’میں نے برطانوی ویزے کیلئے شادی کی‘ اداکارہ رادھیکا آپٹے کا حیران کن انکشاف

’میں نے برطانوی ویزے کیلئے شادی کی‘ اداکارہ رادھیکا آپٹے کا حیران کن انکشاف
’میں نے برطانوی ویزے کیلئے شادی کی‘ اداکارہ رادھیکا آپٹے کا حیران کن انکشاف

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی ووڈ اداکارہ رادھیکا آپٹے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے برطانوی موسیقار بینڈکٹ ٹیلر کے ساتھ برطانوی ویزہ کے حصول کیلئے شادی کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں رادھیکا آپٹے نے بتایا کہ وہ برطانوی میوزیشن بینڈکٹ ٹیلر کے ساتھ لانگ ڈسٹینس ریلیشن میں تھیں۔ وہ ان کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں لیکن برطانوی ویزے کے حصول کیلئے انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ ذاتی طور پر شادی کے خلاف ہیں لیکن وہ اپنے بوائے فرینڈ بینڈکٹ ٹیلر کے ساتھ رہنا چاہتی تھیں، جب انہیں پتہ چلا کہ شادی کرنے سے ویزے کا مسئلہ حل ہوجائے گا تو انہوں نے فوری طور پر شادی کرلی۔

مزید :

تفریح -