”اگر جواب دیا تو جینڈرکا ایشو آجائے گا“خواجہ آصف اور شیریں مزاریں ایک بار پھر آمنے سامنے

”اگر جواب دیا تو جینڈرکا ایشو آجائے گا“خواجہ آصف اور شیریں مزاریں ایک بار ...
”اگر جواب دیا تو جینڈرکا ایشو آجائے گا“خواجہ آصف اور شیریں مزاریں ایک بار پھر آمنے سامنے

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کے رویئے کو برداشت کررہے ہیں لیکن اب زیادہ وقت نہیں، انہوں نے شیریں مزاریں کو طنزیہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگرمیں نے کوئی بات کی تو پھر جینڈر کاایشوآجائے گا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے قومی اسمبلی کے اجلا س میں شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم نے قانون سازی کے لیے پورا تعاون کیا لیکن یہ پھر بھی پاکستان کو گرے لسٹ سے نہیں نکال سکے۔ان کا کہنا تھاکہ ان کو قانون سازی کے لیے بھی سلیکٹرز کی ضرورت ہے، آج آئین ، پارلیمنٹ ، قانون خطرے میں ہے ،جن لوگوں آئی جی سندھ کو اغوا کیا وہ فیڈریشن کے لوگ تھے، ہمارا خواب آئین سے جڑا ہوا ہے، اگر آئین کمزور ہو گا تو وفاق بھی کمزور ہوگا۔ 

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے پلے کچھ بھی نہیں ہے، ان کے کنٹرول میں تو ان کے ممبران اسمبلی بھی نہیں ۔ خواجہ آصف نے دعوی کیا کہ پی ٹی آئی کے بہت سے ارکان ہمارے ساتھ رابطہ کررہے ہیں۔

تقریر کے دوران بولنے پر شریں مزاریں کو جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر میں نے کوئی بات کی تو پھر جینڈر کا ایشو آجائے گا، جس پر پورا پارلیمان قہقہوں سے گونج اٹھا۔

مزید :

الیکشن -قومی اسمبلی -