اورنج ٹرین کی صفائی پر کتنا خرچہ ہوگا؟ جان کر آپ بھی کانوں کو ہاتھ لگالیں
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اتوار کے روز افتتاح کے بعد اورنج ٹرین کو پیر کے روز عوام کیلئے کھول دیا گیا ہے۔ ٹرین کی صفائی کے کام پر ماہانہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کا خرچہ ہوگا۔
نجی ٹی وی سٹی 42 کے مطابق اورنج ٹرین کی صفائی کا کام ایل ڈبلیو ایم سی کے سپرد کیا گیا ہے۔ کمپنی 936 سینٹری ورکرز کو ٹرین کے سٹیشنز پر تعینات کرے گی۔ ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی کا کنٹریکٹ سات سال کا ہوگا۔ اورنج لائن کی صفائی پر ماہانہ 3 کروڑ 60 لاکھ روپے خرچ ہوں گے جبکہ سالانہ 43 کروڑ 20 لاکھ روپےخرچ ہوں گے۔