’دوٹوک بات ہونی چاہیے کہ ہم فرانس سے سفیر واپس بلا رہے ہیں‘ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

’دوٹوک بات ہونی چاہیے کہ ہم فرانس سے سفیر واپس بلا رہے ہیں‘ احسن اقبال کا ...
’دوٹوک بات ہونی چاہیے کہ ہم فرانس سے سفیر واپس بلا رہے ہیں‘ احسن اقبال کا قومی اسمبلی میں مطالبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وزیر خارجہ شاہ محمود سے معافی کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دوٹوک بات ہونی چاہیے تھی ہم فرانس سے اپنا سفیر واپس بلا رہے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت نے گستاخانہ خاکوں کے معاملے پر تاخیر کی، گستاخانہ خاکوں سے امت مسلمہ کے جذبات مجروح ہوئے، حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی قرارداد میں دوٹوک بات ہونی چاہیے تھی کہ ہم فرانس سے سفیر واپس بلارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیرخارجہ نے ہمیں بھارتی ایجنٹ کہا، ہم اس زبان کوپکڑیں گے جو ہم پرغداری کا الزام لگاتی ہے ، وزیرخارجہ بھارتی ایجنٹ کہنے پرمعافی مانگیں، جب تک وزیر خارجہ معافی نہیں مانگیں گے ہم ایوان کی کارروائی نہیں چلنے دیں گے، جو کسی محب وطن پر غداری کا الزام لگاتا ہے وہ خود غدار ہوتا ہے۔

مزید :

قومی -