پنجاب کا وہ شہر جس کے پولیس اہلکاروں پر ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی

پنجاب کا وہ شہر جس کے پولیس اہلکاروں پر ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی
پنجاب کا وہ شہر جس کے پولیس اہلکاروں پر ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی لگ گئی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ٹک ٹاک پر پولیس اہلکار کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پنجاب پولیس نے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے راولپنڈی کے پولیس افسران اور اہلکاروں پر ٹک ٹاک استعمال کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔نیو نیوزکے مطابق راولپنڈی پولیس چیف احسن یونس کی طرف سے ڈویڑنل ایس پیزاورسرکل افسران کوایک مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ آئندہ پولیس کا کوئی بھی آفیسر یا اہلکار ویڈیوز بناکر ٹک ٹاک ، فیس بک، یا یوٹیوب پر شیئر نہیں کرے گا۔

مراسلے کے مطابق پولیس کے افسران اور دیگر ملازمین کی جانب سے ٹک ٹاک کے استعمال اور ویڈیوزبنا کرسوشل میڈیا پروائرل کرنے سے پولیس کے محکمے کے بارے میں ایک منفی تاثرابھرتا ہے، لہٰذا آئندہ کسی بھی افسریا اہلکارکی طرف سے ویڈیوزسوشل میڈیا پروائرل کی گئیں تواس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -