توہین رسالتﷺکے خلاف لندن میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کریں گے:راجہ آصف خان

توہین رسالتﷺکے خلاف لندن میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کریں ...
توہین رسالتﷺکے خلاف لندن میں فرانسیسی سفارتخانے کے سامنے احتجاج کریں گے:راجہ آصف خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مجتبیٰ علی شاہ)برطانیہ کی ممتاز سماجی اور کاروباری شخصیت راجہ آصف خان نے کہا ہے کہ فرانسیسی حکومت کی توہین رسالت مآب حضرت محمد ﷺکی توہین گستاخی کے خلاف بروز جمعہ لندن فرانسیسی ایمبیسی کے سامنے دن 12 بجے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھاکہ فرانسیسی صدر نے جان بوجھ کر امت محمدی کے جذبات سے کھیلنے کی کوسش کی ہے، امت مسلمہ حضرت محمد ختم ﷺ کی حرمت پر اپنی ہر چیز قربان کرنے سے دریخ نہیں کرے گی ۔انہوں نے کہا امت مسلمہ رحمت العالمین ﷺ کی توہین کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے یہ ہمارے ایمان کا بنیادی جز ہے۔آصف خان نے مزید کہاکہ برطانیہ میں مقیم مسلم کمیونٹیز اس گستاخ رسول کے خلاف سراپا احتجاج اور بروز جمعہ لندن میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر پوری قوت اور ایمان سے سرشار ہو کر فرانس کے خلاف بھر پور پرامن مظاہرہ کرے گی،یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

مزید :

برطانیہ -