خاتون سیاستدان کشمالہ طارق کی معروف بزنس مین وقاص خان سے شادی ،تقریبات شروع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستانی سیاست دان اوروفاقی محتسب برائے انسداد جنسی ہراسانی کشمالہ طارق کی شادی کی تقریبات شروع ہو گئیں ۔انہوں نے اسلام آباد کے ایک بزنس مین کو اپنا جیون ساتھی چنا ہے ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں شادی کی تقریب منعقد کی گئی جس میں خاندان اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔کشمالہ طارق کی جانب سے تقسیم کیے گئے دعوت ناموں کے مطابق رواں ہفتے جمعرات کو محفل میلاد ،جمعہ کو محفل قوالی ہو گی جب کے شادی کی تقریب 31اکتوبر کو ہو گی ۔واضح رہے کہ یہ کشمالہ طارق کی دوسری شادی ہے اور بزنس مین بھی پہلے سے شادی شدہ ہے جس کا ایک بیٹا ہے۔اس سے قبل کشمالہ طارق کی شادی کینیڈا میں مقیم پاکستانی ، طارق رشید سے ہوئی تھی ، جو سی پی اے کے ممبر تھا۔ (دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن) ان کا ایک بیٹا ہے جس کا نام اذلان خان ہے۔