’مریم نواز کے جن بھائیوں پر آنسو نکلے وہ ن لیگ کے دور میں لاپتہ ہوئے تھے‘ عارف حمید بھٹی کا حیران کن انکشاف

’مریم نواز کے جن بھائیوں پر آنسو نکلے وہ ن لیگ کے دور میں لاپتہ ہوئے تھے‘ ...
’مریم نواز کے جن بھائیوں پر آنسو نکلے وہ ن لیگ کے دور میں لاپتہ ہوئے تھے‘ عارف حمید بھٹی کا حیران کن انکشاف

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے جن بھائیوں کے لاپتہ ہونے پر آنسو نکلے تھے وہ ن لیگ کے دور میں لاپتہ ہوئے۔

نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جن نوجوانوں کے اغوا پر مریم نواز کے آنسو نکل آئے تھے وہ چار سال پہلے کا کیس ہے جب آپ کی ن لیگ کی حکومت تھی، ان کی حکومت میں اس کے بھائی کے اغوا ہوئے تھے۔

انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ درد دل رکھنے والی ہیں، کبھی سانحہ ماڈل ٹاؤن والے گھروں میں بھی چلی جائیں، ان کے بچے آج بھی سو نہیں پا رہے، خدارا عمران خان سے اختلاف جتنا مرضی رکھیں لیکن ملک کی سلامتی کو داؤ پر نہ لگائیں۔

خیال رہے کہ پی ڈی ایم کوئٹہ جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے لاپتہ افراد کے معاملے پر کھل کر بات کی تھی۔ انہوں نے ایک لڑکی کی کہانی بھی سنائی تھی جس کے تین بھائی لاپتہ ہیں۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ ان کے باپ کو جیل میں ڈالا گیا، ان کی والدہ کا انتقال ہوا مگر ان کی آنکھوں میں آنسو نہیں آئے لیکن جب انہوں نے اس بچی کی کہانی سنی تو ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -