فرانس میں گستاخانہ خاکے، پاکستان میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی، سوشل میڈیا پر 9 ٹرینڈز بن گئے
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور صدر ایمانویل میکرون کے شدت پسندانہ رویے کے بعد پاکستان میں فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔
پاکستان میں سوشل میڈیا (ٹوئٹر) پر فرانسیسی سفیر کی بے دخلی، پاکستانی سفیر کو واپس بلانے، فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ، ایمانویل میکرون کی مذمت اور حضور ﷺ سے اپنی محبت کے اظہار کے حوالے سے ہیش ٹیگز ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ پیر کے روز پاکستان میں فرانس میں شائع ہونے والے گستاخانہ خاکوں کے خلاف 9 ہیش ٹیگز ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہے ہیں۔
#EmbassadorWillLeavePak کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر پہلے نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔
#TwitterSuspendMacroAccount کا ہیش ٹیگ دوسرے
#Boycott_French_Products کا ہیش ٹیگ تیسرے
#MacronTheDevil پانچویں
Paul Pogba گیارہویں (پال پوگبا فرانسیسی فٹبالر ہیں جن کے بارے میں یہ خبر آئی تھی کہ انہوں نے گستاخانہ خاکوں کے بعد فرینچ ٹیم کی نمائندگی سے انکار کردیا ہے، تاہم بعد ازاں اس خبر کی انہوں نے خود ہی تردید کردی تھی)
Emmanuel Macron بارہویں
Holy Prophet سولہویں
Total Petrol Pump اٹھارہویں
Boycott France انیسویں نمبر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔