نواز شریف نے بار بار فوج کو سلام پیش کیا: رانا ثنا اللہ 

نواز شریف نے بار بار فوج کو سلام پیش کیا: رانا ثنا اللہ 
نواز شریف نے بار بار فوج کو سلام پیش کیا: رانا ثنا اللہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جلسوں میں کسی نے فوج کیخلاف بات نہیں کی، نواز شریف نے بار بار فوج کو سلام پیش کیاہے، ہمیں بیان دیتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف جو کہہ رہے ہیں اس پر عمل ہوگیا توپاکستان آگے بڑھے گا۔
جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ انتقامی کارروائی کریں گے تو اس پر ہمارا احتجاج جاری رہے گا، حکومت جس انداز سے کہہ رہی ہے جھاڑو پھر جائے گا، ایسا نہیں ہوتا، ہم نے حکومت کو 2 سال کا وقت دیاکہ ملک کے بنیادی مسائل حل کریں،انہوں نے توجہ نہیں دی، اپوزیشن ان سے ہرمعاملے پرتعاون کرنے کو تیارتھی، اگر ان کو ملک سے محبت ہوتی تو ملک کے بنیادی مسائل حل کرتے، انہوں نے ملک کے عوام کو مایوس کیا ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ اس لڑائی کو کوئی بیچ میں اپنا کردار ادا کر کے چھڑوا دے گا تو ٹھیک ہے، یہ کردار عدلیہ بھی ادا کرسکتی ہے، اگر ڈائیلاگ نہیں کریں گے تو حالات پھر نہیں سنبھلیں گے۔

مزید :

قومی -