”بورس جانسن بھی پورا زور لگا لیں تو نواز شریف کو پاکستان نہیں بھیج سکتے “ برطانوی رکن پارلیمنٹ کا دعویٰ
لندن(مجتبیٰ علی شاہ)برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کو پاکستان نہیں بھجوایا جا سکتا ،برطانوی وزیراعظم بھی ایسا کام نہیں کر سکتے ،برطانیہ پسند نا پسند پر نہیں بلکہ قانون کے مطابق فیصلے کرتا ہے۔ ڈیلی پاکستان کے ساتھ گفتگو میں لارڈ نذیر کا کہنا ہے کہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن سمیت پوری کابینہ بھی زور لگالے تو نواز شریف کو ان کی مرضی کے خلاف پاکستان بھیجنا ممکن نہیں ہو گا۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت نواز شریف کو واپس لے جانے کے لیے سنجیدہ نہیں کیونکہ وطن واپسی سے نواز شریف مزید مقبول ہو جائیں گے ۔