پی آئی اے کی جانب سے سعودیہ جانے والوں کے لیے خوشخبری

 پی آئی اے کی جانب سے سعودیہ جانے والوں کے لیے خوشخبری
 پی آئی اے کی جانب سے سعودیہ جانے والوں کے لیے خوشخبری

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کی پریشانی کومدنظررکھتے ہوئے پروازیں بڑھانے کے ساتھ ساتھ ایک اور شہر کے لیے پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹوائیرمارشل ارشد ملک نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کی اور سعودی عرب کے لیے پروازوں کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔ائیرمارشل نے پی آئی اے کی سعودی عرب کے لیے اضافی پروازوں کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ زائد طلب کے باعث پی آئی اے نومبر سے سعودی عرب کے لیے مزید پروازوں میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔

پی آئی اے نے سعودی عرب میں ایک اور نئے اسٹیشن ا لقسیم شہر کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا پلان مرتب کرلیا۔ایئرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ سعودی عرب کے شہر القسیم میں بھی پاکستانیوں کی بڑی تعداد رہتی ہے۔

15نومبرسے3پروازیں آپریٹ ہوں گی اور سعودی ایوی ایشن کی جانب سے اجازت ملتے ہی پروازیں شروع ہو جائیں گی۔

ائیرمارشل ارشد ملک نے کہا کہ امید ہے سعودی حکومت سے نومبر سے پروازوں میں اضافے سمیت القسیم شہر سے بھی پروازوں کی اجازت مل جائے گی۔ پی آئی اے القسیم کے لیے کراچی، لاہور ،اسلام آباد سے پروازیں آپریٹ کرے گی۔

مزید :

عرب دنیا -