سعودی عرب پر حملے کی دو کوششیں ناکام ،سعودی فوج نے بارود سے لدے ڈرون طیارے مار گرائے

سعودی عرب پر حملے کی دو کوششیں ناکام ،سعودی فوج نے بارود سے لدے ڈرون طیارے ...
سعودی عرب پر حملے کی دو کوششیں ناکام ،سعودی فوج نے بارود سے لدے ڈرون طیارے مار گرائے

  

ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی فوج نے چند گھنٹوں میں حوثی باغیوں کے دو ڈرون طیارے مار گرائے۔ عرب میڈیا کے مطابق بارود سے لدے ڈرونز کو سعودی دفاعی نظام نے فضائی حدود میں داخل ہوتے ہوئے مار گرایا۔العربیہ نیوز کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہری آبادی پرحملے کے لیے بھیجے گئے بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑے۔ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروںکے حملے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔حوثی باغیوں کی جانب سے ایک دن میں تین حملے کیے گئے جو سعودی فوج نے ناکام بنائے ۔

مزید :

عرب دنیا -