ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ آپ بھی جانیے

ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ کتنے بجے ...
ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ آج کھیلا جائے گا، میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟ آپ بھی جانیے

  

شارجہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کا میچ آج (منگل کو) کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ اس حوالے سے بہت اہمیت اختیار کرگیا ہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند لمحے قبل دورہ منسوخ کرنے کا اعلان کردیا تھا جس پر نیوزی لینڈ بورڈ کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ میں اب پانچ مرتبہ آمنے سامنے آئیں ہیں جس میں پاکستان  تین مرتبہ کامیاب ٹھہرا جبکہ دو مرتبہ نیوزی لینڈ فاتح رہا۔دونوں ٹیمیں ٹی 20 ورلڈکپ میں آخری مرتبہ 2016 میں آمنے سامنے آئیں تھیں جس میں نیوزی لینڈ فاتح رہا تھا۔اپنے آخری پانچ ٹی 20 میچز میں سے پاکستان نے اپنے تین جبکہ نیوزی لینڈ نے دو میچز جیتے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے لیے بھارت کے خلاف کھلائی گئی پلینگ الیون برقرار رکھنے جانے کا امکان ہے جبکہ نیوزی لینڈ کو ورلڈکپ میں یہ پہلا میچ ہے۔کرکٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ شارجہ میں دبئی کی نسبت ہائی سکورنگ میچ کی امید ہے۔

مزید :

اہم خبریں -T20 World cup -T20 World cup News Updates -